Time 03 دسمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مومنہ اقبال نے کیرئیر کے آغاز میں سینئر اداکارہ کے برے رویے کا احوال بتادیا

مومنہ اقبال نے کیرئیر کے آغاز میں سینئر اداکارہ  کے برے رویے کا احوال بتادیا
یہ تمیز ہوتی ہے جو میرے والدین نے سکھائی ہے اور مجھے کیرئیر کے ابتدا میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی: مومنہ اقبال/ فائل فوٹو

اداکارہ و ماڈل مومنہ اقبال نے اپنے ساتھ سینئر اداکارہ کے برے روئیے پر لب کشائی کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں اداکارہ مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے دوران سینئرز کے رویوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اداکارہ نے نام لیے بغیر بتایا کہ میں میک اپ روم میں تھی، ایک سینئراداکارہ روم میں آئیں تو میں ان کے احترام میں کھڑی ہوگئی اور سلام کیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ان کا رویہ ایسا تھا جیسے یہ کون ہے؟ اور مجھے نظر انداز کیا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ اس کے بعد سینئر اداکارہ میک اپ کیلئے کرسی پر بیٹھ گئیں، میں نے انہیں دوبارہ سلام کیا اور پھر میں بھی دوبارہ اپنے بال بنوانے لگی جس پر مجھے میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ آپ یہاں سے اٹھ جائیں پہلے سینئر اداکارہ کا میک اپ ہوگا، لیکن میں نے اپنی سیٹ سے اٹھنے سے منع کردیا اور اپنا کام مکمل کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ تمیز ہوتی ہے جو میرے والدین نے سکھائی ہے اور مجھے کیرئیر کے ابتدا میں اپنی جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔

مزید خبریں :