Time 03 دسمبر ، 2024
کھیل

'زیادہ سے زیادہ وکٹیں لیں لیکن زمبابوے کی نہیں'، حارث کو قلندرز کے کھلاڑیوں کی مبارکبادیں

زیادہ سے زیادہ وکٹیں لیں لیکن زمبابوے کی نہیں، حارث کو قلندرز کے کھلاڑیوں کی مبارکبادیں
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث رؤ ف بہت مبارک ہو ، اسی طرح وکٹیں لیتے رہیں—فوٹو: فائل

لاہور: قومی کرکٹر حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا پاکستانی بولر بننے پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کی۔

قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث رؤ ف بہت مبارک ہو ، اسی طرح وکٹیں لیتے رہیں۔

زمان خان نے کہا کہ آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، اسپنر سکندر رضا بولے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لیں لیکن زمبابوے کی نہیں،  دوسرے ممالک کے خلاف لیں۔

کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں جب کہ کوچ ڈیرن گوف بولے  یہ ایک شاندار کارنامہ ہے، آپ نے بہت محنت کی ہے ۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ حارث آپ نے ہمیشہ اچھی بولنگ کی ہے، اسی طرح کرتے رہیں اور  تبریز شمسی نے کہا  اچھے کھلاڑی ہی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ ان میں ٹاپ پر ہیں۔

مزید خبریں :