26 فروری ، 2013
اسلام آباد…ایم کیوایم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کیلئے بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیاہے، فاروق ستارکاکہناہے کہ بیرون ملک مقیم45 لاکھ پاکستانیوں کوووٹ دیناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بل میں کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کواختیاردیاجائے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کاطریقہ کارواضح کرنے کااختیاردیاجائے۔ووٹنگ کاعمل بیرون ملک میں پاکستانی سفارت خانوں کی مددسے مکمل کیاجائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوای میل اورپوسٹ کے ذریعے ووٹ کااختیاردیاجائے۔ڈاکٹرفاروق ستارنے بتایاکہ انہیں چیف الیکشن کمشنرنے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرپارلیمنٹ مسودے کی منظوری دے تو لائحہ عمل طے کرنے کوتیارہیں۔