پاکستان
26 فروری ، 2013

ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان الزام تراشی کر رہے ہیں،پر ویز رشید

ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان الزام تراشی کر رہے ہیں،پر ویز رشید

لاہور…پنجاب حکومت کے ترجمان سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو پارٹی انتخابات میں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جسے چھپانے کیلئے عمران خان الزام تراشی کر رہے ہیں۔ پنجاب میں تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات رکوانے سے متعلق عمران خان کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آج کسی جگہ بھی تحریک انصاف کا پارٹی انتخاب ہوتا نظر نہیں آیا، تحریک انصاف کے اندر کارکنان میں اختلافات ہیں جس کے باعث ایک گروپ نے الیکشن کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی لے لیا۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان پارٹی الیکشن میں ناکامی چھپانے کے لیے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں، وہ اپنی جماعت کے اندر پھیلتے انتشار کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں :