26 فروری ، 2013
کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کو سیشن عدالت منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت 28فروری تک ملتوی کردی ہے۔درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے کی۔مقدمے کے مرکز ی ملزم شاہ رخ جتوئی کے وکیل شوکت زبیدی ایڈووکیٹ نے دوران سماعت عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کا چالان اور بیانات سے متعلق مصدقہ کاپیاں فراہم کی جائیں اور دلائل کیلئے تیاری کی مہلت دی جائے۔وکیل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقدمے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا اس لئے مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے سماعت28 فروری تک ملتوی کردی ہے۔