پاکستان
26 فروری ، 2013

ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر پہلی قومی پالیسی کا اجراء

ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر پہلی قومی پالیسی کا اجراء

اسلام آباد…ملک میں موسمیاتی تبدیلی پر پہلی قومی پالیسی کا اجراء ہو گیا ہے ۔پالیسی کے تحت آبی ذخائر، فوڈ سیکیورٹی، توانائی بحران اور موسمیاتی شدت جیسے مسائل کامقابلہ کرنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اسلام آبادمیں قومی پالیسی کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی رانافاروق سعید کاکہناتھاکہ گلوبل وارمنگ کے ملک پر اثرات کا مقابلہ کرنے کامنصوبہ بنایاجائیگا، فلڈ وارننگ سسٹم بھی نافذکیاجائے گا۔ اس موقع پرمحکمہ موسمیات کے ماہرین کاکہناتھاکہ حکومتیں اورمتعلقہ شعبے پالیسی پرعمل درآمدکیلئے کمیٹیاں تشکیل دیں گے، قومی سطح پرعمل درآمدکمیٹی بنائی جائے گی جووزیر اعظم کی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو باقاعدگی سے کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید خبریں :