04 دسمبر ، 2024
شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے یوکرین پر شام میں باغیوں کی مدد کرنے کا الزام لگادیا۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر نے کہا کہ یوکرین کی انٹیلیجنس بشار الاسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی مدد کررہی ہے۔
روسی سفیر نے الزام عائد کیا کہ یوکرین انٹیلیجنس ایجنسی شام میں جنگجوؤں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے، کچھ باغیوں نے یوکرین کی مدد کا کھل کر اظہار بھی کیا ہے۔