Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

بندوق، غلیل اور پتھر نہیں، پاکستان کا چہرہ یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے بچےہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ بندوق، غلیل،  پتھر  اور کیلوں  والے ڈنڈے پاکستان کا چہرہ نہیں، پاکستان کا چہرہ یونیورسٹیز  میں  پڑھنے  والے بچے ہیں۔

لاہور میں ہونہار  اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ  فیصلہ نوجوانوں نے کرنا ہےکہ وہ کونسے پاکستان کا چہرہ بنتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  اگر ان کا بیٹا بھی ڈگری لےکر تمیز دار  نہ بنے تو  وہ ڈگری نہیں صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو  اگر  آپ ہونہار طالب علم ہیں تو آپ کو  ہونہار  اسکالر شپ ملےگی، ہونہار  اسکالر شپ پروگرام سے قابل طلبا کا مستقبل محفوظ ہوگا، وسائل نہ رکھنے والے طلبا کے خواب حقیقت بنیں گے، 30  ہزار اسکالر شپس میں 12  ہزار لڑکے اور 18 ہزار لڑکیاں ہیں۔

مریم نواز  نے جنوری میں ہونہار  طلبا میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :