پاکستان
26 فروری ، 2013

ایچ ای سی سے مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی اسناد کی تصدیق

ایچ ای سی سے مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی اسناد کی تصدیق

اسلام آباد…ہائیر ایجو کیشن کمیشن نے مزید 4 ارکان پارلیمنٹ کی اسناد کی تصدیق کر دی ، 210 ارکان کی ڈگریز کی تصدیق ہونا اب بھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسناد کی تصدیق کے لیے مزید 10 ارکان پارلے منٹ نے ایچ ای سی سے رابطہ کیا جن میں سے 4 ارکان کی ڈگریز کی تصدیق ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے خط کے بعد سے اب تک 39 ارکان پارلے منٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی اسناد کی تصدیق کرا چکے ہیں۔

مزید خبریں :