27 فروری ، 2013
لاہور…لاہور کی الیکٹرونک مارکیٹ مال روڈ کے پلازہ کی ایک دوکان میں آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے کا الیکٹرونکس کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیوذرائع کے مطابق پلازہ کی دکان میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیااطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر بروقت پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم الیکٹرونکس کی دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔