دنیا
27 فروری ، 2013

مصر میں ہاٹ ایئر بیلون حادثے کی ویڈیو جاری

مصر میں ہاٹ ایئر بیلون حادثے کی ویڈیو جاری

قاہرہ…مصر میں ہاٹ ایئر بیلون کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے، واقعے میں 19 سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔حادثہ مصر کے علاقے الاقصر میں ہوا جس کی وڈیو دوسرے غبارے پر سوار ایک شخص نے بنائی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دوران پرواز غبارے میں آگ لگ گئی اور دھواں نکلنے لگا۔ ایک ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والا یہ غبارہ دو منٹ سے بھی کم وقت میں زمین پر جاگرا۔ حادثے میں ایشیا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے 19 سیاح ہلاک اور غبارہ اڑانے والے شخص سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :