پاکستان
27 فروری ، 2013

کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ،مطلوب ملزم ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقابلہ ملیر سٹی کے علاقے میں ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عارف ڈاڈا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق گینگ وار سے تھا۔ اْس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کا کہنا ہے کہ عارف ڈاڈا پولیس اہل کار کے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :