27 فروری ، 2013
اسلام آباد…صدر زرداری آج ایران روانہ ہوں گے، اْن کے دورے میں پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے مفاہمت کی یاد داشت پر دست خط کئے جائیں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری دو روزہ دورے میں ایرانی قیادت کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر مذاکرات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے قیادت کے دو طرفہ رابطوں کا تسلسل ہے۔ دوسری جانب وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کے دورے میں پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دست خط کئے جائیں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ صدرزرداری ایرانی حکام سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کرنے اور ایران سے ایل پی جی کی درآمد پر بھی بات چیت کریں گے۔