27 فروری ، 2013
کراچی…سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 736 کو سعودی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے روانہ ہونا تھا۔ لیکن اب یہ پرواز چار گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر بارہ بجے روانہ ہوگی۔ اسی طرح جدہ سے لاہور جانے والی پرواز پی کے760 کی روانگی میں بھی تاخیر ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی میں تاخیر فنی خرابی کے وجہ سے ہوئی ہے۔پی کے760 کے 460 مسافر جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل میں موجود ہیں جنہیں رات گئے تک ہوٹل میں رہائش کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ مدینہ منورہ سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744 بھی لینڈنگ گیئر میں خرابی کی وجہ سے روانہ نہ ہوسکی۔ اس جہاز کے مسافر بارہ گھنٹے کی تاخیر سے دوسری پرواز سے لاہور پہنچے۔