27 فروری ، 2013
نیو یارک… نیویارک ڈیموکریٹ کے نمائندے ایلوٹ اینگل eliot engel کاکہناہے کہ پاکستان اور امریکا کے د رمیان تعلقات انتہائی اہم ہیں ، امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے نیویارک ڈیموکریٹ کے نمائندے ایلوٹ اینگل eliot engel سے ملاقات کی۔ ملاقات 113 ویں کانگریس کی مہم کا حصہ ہے ،ایلوٹ کاکہناتھا کہ امریکا اور پاکستان ایک دوسرے کی ضرورت ہیں ، انہوں نے پاکستان کے انتخابات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا، شیری رحمان نے مثبت انداز میں پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات سے آگاہ کیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد اور پاکستان میں سیاسی صورتحال پر بات کی،پاکستان میں تاریخی آئینی منتقلی ، جمہوری حکومت کی کامیابی اور نئے جمہوری نظام کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیاگیا، شیری رحمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار ، اور قربانیوں کا ذکر کیا۔