27 فروری ، 2013
کول کتا…بھارت کے شہر کول کتا کی سوریا سین مارکیٹ میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ متعددافراد زخمی ہوئے۔ آگ صبح قریبا ساڑھے آٹھ بجے لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی،9 زخمیوں کو کول کتا میڈیکل کالج روانہ کردیا گیا ، مارکیٹ میں 30 سے 40 افراد پھنسے ہوئے ہیں،مارکیٹ سے باہر نکلنے کیلئے صرف ایک دروازہ ہے، جہاں سے پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائربریگیڈ کی 25 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔