Time 11 دسمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دیدیا

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دیدیا
فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات تعطل کا شکار ہیں، وہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین جے شاہ ٹورنامنٹ کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر آسٹریلیا پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چیئرمین آئی سی سی جے شاہ برسبین پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکرٹری دیوجیت سائیکیا بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور  آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

ادھر کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نیا دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔

تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔

مزید خبریں :