Time 13 دسمبر ، 2024
کھیل

لنکا ٹی10 لیگ کی فرنچائز کا بھارتی مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

لنکا ٹی10 لیگ کی فرنچائز کا بھارتی مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار
فوٹو: فائل

سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کی فرنچائز کے بھارتی مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم گال مارولز کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کو سری لنکا اسپورٹس پولیس یونٹ نےکینڈی سے حراست میں لیا۔

رپورٹس کے مطابق پریم ٹھاکر کو گزشتہ روز گرفتار کرکے آج کولمبو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پریم کا 16 دسمبر تک ریمانڈ دے دیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہناہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کو ٹھاکر کی جانب سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکا کرکٹ نے معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ  ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایونٹ  شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ لنکا ٹی 10 لیگ سری لنکا کے شہر کینڈی میں جاری ہے۔

مزید خبریں :