Time 14 دسمبر ، 2024
پاکستان

اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس فیٹف کے حوالے کرنا ہے: حافظ حمد اللہ

اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس فیٹف کے حوالے کرنا ہے: حافظ حمد اللہ
قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے: رہنما جے یو آئی (ف)/ فائل فوٹو

اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ  مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا اعتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔


مزید خبریں :