Time 15 دسمبر ، 2024
دنیا

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ کا امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف
منشیات کیس میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی بھی ملوث تھے— فوٹو:فائل

لاہور کے سونے کے تاجر آصف حفیظ نے امریکا میں منشیات اسمگلنگ کا اعتراف کرلیا۔

آصف حفیظکو 2017 میں لندن میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 12 مئی2023 کو امریکا کی تحویل میں دیاگیا۔

آصف حفیظ نے امریکی مجسٹریٹ جج اسٹیورٹ ڈی آرون کی عدالت میں جرم کا اعتراف کیا اور ہیروئن، میتھمفیٹائن، چرس امریکا اسمگل کرنے کے الزامات تسلیم کرلیے۔

آصف حفیظ کو امریکی ڈسٹرکٹ جج وکٹر میریو سزا سنائیں گے۔ اس سے قبل ملزم نے لندن کی عدالت میں دعویٰ کیاتھا کہ وہ 5 جاسوس ایجنسیوں کیلئےکام کرتا تھا۔

منشیات کیس میں بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکی گوسوامی بھی ملوث تھے، وکی گوسوامی اور آکاشا برادرز پہلے ہی اس مقدمے میں جرم قبول کرچکےہیں۔

مزید خبریں :