Time 18 دسمبر ، 2024
پاکستان

حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی: رانا ثنا

حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی: رانا ثنا
فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ  حکومت تحریک انصاف سے جو بات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شا زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مذاکرات کریں گے وہ نوازشریف کی اجازت سے مشروط ہوں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپیکرکے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، مذاکرات کا آغاز اتوار تک ہوسکتا ہے، حکومت پی ٹی آئی سے جو بات کرے گی وہ اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ رکھ کر کرے گی۔

اس کے علاوہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی جلدی ہے تویہ اپنا شوق پورا کرلیں، وزیراعظم نے واضح طورپر ایوان میں کہا تھا کہ وہ ہر معاملے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتوار تک تو ان کے مطالبات کے حوالے سے کچھ نہیں ہوسکتا، سول نافرمانی کی تحریک سے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کی سول نافرمانی تحریک ناکام ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خود کو اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے، اوور سیز پاکستانی حکومت کو نہیں اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہیں، پی ٹی آئی معاملات کو سمجھنے سے عاری ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی پیش کش نہیں کی گئی تھی، سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :