Time 19 دسمبر ، 2024
کھیل

ویڈیو: بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر کوہلی برہم، خاتون صحافی کو ڈانٹ دیا

میلبرن: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی میلبرن ائیرپورٹ پر رپورٹر اور کیمرہ مین پر برہم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام  کے بعد  ویرات کوہلی فیملی کے ہمراہ میلبرن  ائیرپورٹ  پہنچے تھے جہاں کوہلی کی خاتون  آسٹریلوی  رپورٹر سے بحث  ہوئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کوہلی نے کیمرہ مین سے بھی مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پرائیویسی کی ضرورت ہے، بچے ساتھ ہیں، اجازت کے بغیر آپ ویڈیو نہیں بناسکتے‘ ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پہنچنے پر کیمرہ فیملی کی طرف آتے ہی ویرات کوہلی نے غصے میں آکر خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین سے بحث کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔

واضح رہے کہ کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن منتقل ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :