Time 23 دسمبر ، 2024
پاکستان

اسکالرشپس کے بدلے میں شکریہ نہیں، صرف چاہتی ہوں طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں: مریم نواز

اسکالرشپس کے بدلے میں شکریہ نہیں، صرف چاہتی ہوں طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں: مریم نواز
مخالفین کی مشکور ہوں جنہوں نے مضبوط بنایا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز  نے طلبہ  سے انتشار کا حصہ نہ  بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

فاسٹ اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپس پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپس دینے کے بدلے میں شکریہ نہیں صرف یہ چاہتی ہوں کہ طلبہ انتشار کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا بچہ جلاؤ گھیراؤ،  توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کرے، کوئی بھی بھڑکائے نوجوانوں نے ملک کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، گالم گلوچ اور الزام تراشی سکھانے والا طلبہ کا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ’ انہیں صرف سیاسی مخالفت کی وجہ سے کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ مخالفین کی مشکور ہیں جنہوں نے انہیں نے مضبوط بنایا ہے‘۔


مزید خبریں :