Time 17 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کا وہ معروف اداکار جس نے ٹرین میں برابر والی نشست پر بیٹھی لڑکی سے شادی کی

بالی وڈ کا وہ معروف اداکار جس نے ٹرین میں برابر والی نشست پر بیٹھی لڑکی سے شادی کی
ایسے اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں جو اپنے کردار میں محنت اور پرفیکشن کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ میں فنکار جوڑیوں کی شادی اب معمول بن چکی ہیں لیکن اب بھی ایسے اداکار موجود ہیں جنہوں نے ہمسفر انوکھے انداز میں تلاش کیے ہیں۔

ایسے اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی بھی شامل ہیں جو اپنے کردار میں محنت اور پرفیکشن کے باعث بھی پہچانے جاتے ہیں۔

پنکج نے اداکاری میں نام کافی جدوجہد کے بعد کمایا ہے اور اب وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار نے 2004 میں شادی کی اور ان کی ایک جواں سال بیٹی ہے۔

پنکج کا معروف بھارتی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں اپنی شادی سے متعلق سنایا گیا کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی لو میرج سے متعلق بات کی اور دلچسپ واقعہ سنایا۔ 

بالی وڈ کا وہ معروف اداکار جس نے ٹرین میں برابر والی نشست پر بیٹھی لڑکی سے شادی کی
2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں، بالی وڈ اداکار— فوٹو:فائل

انہوں نے بتایاکہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ٹرین سے سفر کر رہا تھا تو اوپر برتھ پر بیٹھا تھا تو نیچے ملحقہ برتھ پر ایک لڑکی کو ماں کے ساتھ بیٹھا دیکھا، اہلیہ مری دولا کو پہلی بار ہی اس وقت دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس سفر کے دوران ہی ساتھی مسافروں نے تبصرہ کیا تھا کہ یہ تمہارا پرفیکٹ میچ ہے، اس پر اہلیہ بھی خوب ہنسی تھیں، اس واقعے کے بعد ہی مجھ میں مزید اعتماد آگیا تھا۔

پنکج نے بتایاکہ 2004 میں شادی کے بعد اہلیہ نے کیریئر کے برے دنوں میں بڑا ساتھ دیا اور مالی طور پر بھی مدد کرتی رہیں۔

خیال رہے کہ پنکج تریپاٹھی کا فلمی کیرئیر 2003 میں شروع ہوا لیکن انہیں شہرت 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گینگز آف واسے پور‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی۔

مزید خبریں :