28 فروری ، 2013
کوئٹہ … پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان واسع ترین کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے، ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ واسع ترین سے کل روانہ ہونے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان واقع ترین کوئٹہ سے اسلام آبا دجاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کے بھائی ساجد ترین کا کہنا ہے کہ واسع ترین کل ژوب کے راستے استعمال روانہ ہوئے تھے جس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں پارہا ہے۔ ساجد ترین کا مزید کہنا ہے کہ ژوب سے پہلے کل شام واسع ترین سے ان کے بیٹے کی بات ہوئی تھی تاہم اس کے بعد ان کی کوئی خبر نہیں ہے، واسع ترین اور ان کے ڈرائیور کا موبائل نمبر بند ہے۔