28 فروری ، 2013
اسلام آباد … راولپنڈی میں تحریک انصاف کے انتخابات کے دوران کھنا پل پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں ہنگا مہ آرائی کے بعد پولنگ کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا۔ راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کے دوران کھنا پل پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے جس کے بعد ہنگا مہ آرائی کے باعث پولنگ کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا۔ دونوں گروپوں میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوئی، پولیس نے تحریک انصاف کا پولنگ اسٹیشن خالی کرالیا اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے گروپوں میں تصادم ہوا، دونوں گروپ ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے۔