29 دسمبر ، 2024
سجاول بائی پاس کے مقام پر غیر ملکی سیاح جوڑے کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس کےمطابق پولینڈ کا شہری اور خاتون سیاحت کی غرض سے سجاول آئے تھے، دونوں سیاح 7 ماہ سے سائیکل پر 10مختلف ممالک میں گھوم کر سجاول پہنچے تھے۔
پولیس نے بتایاکہ بدین سجاول بائی پاس پر تین موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں سے موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھینیں اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سائیکل سوار پولینڈ کے شہری سندھ کے تاریخی مقامات کے دورے پر تھے۔
پولیس نے بتایاکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے سیاحوں کی چھینی گئی اشیا برآمد کر لی جائیں گی۔