Time 28 دسمبر ، 2024
جرائم

شکارپور: کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک

شکارپور: کچے کے علاقے میں  پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 3 ڈاکو ہلاک
فوٹو: فائل

شکارپور میں کچے کے علاقے کوٹ شاہو میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق کوٹ شاہو میں پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا جس میں  3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نور حسن پر سندھ حکومت نے 50 لاکھ انعام مقرر کر رکھا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق  ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل،ڈکیتی اور پولیس حملوں میں مطلوب تھے۔انہوں نے کہا کہ  زخمی ڈاکوؤں کو ساتھی لیکر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :