Time 30 دسمبر ، 2024
کاروبار

پاکستان بزنس فورم کا ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان بزنس فورم کا ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ
حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنے کا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے، نئے ٹیکس قوانین بل پاس کرنے سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہو گی: پاکستان بزنس فورم. فوٹو فائل

پاکستان بزنس فورم نے وفاقی حکومت سے ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ایک صفحے کا نیا، سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے، نئے ٹیکس قوانین بل پاس کرنے سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہو گی، نان فائلر کیٹگری بھی حکومت کی اپنی بنائی ہوئی تخلیق ہے۔

نائب صدر احمد جواد کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس فورم نے حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنے کا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے، ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ پیجیدہ ٹیکس فائلنگ سسٹم ہے۔

ان کا کہنا تھا 5 سالہ اُڑان پاکستان پروگرام میں ٹیکس اصلاحات اور روپے کی مضبوطی بھی شامل ہونی چاہیے، ٹیکس حکام کو مجوزہ نئے ٹیکس قوانین کی تعمیل کیلئے وسیع اختیارات دینا عوام میں مزید بےچینی پیدا کرے گا۔

پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے مجوزہ ٹیکس بل کو آئین پاکستان کے تناظر میں بھی دیکھنا ہو گا۔

احمد جواد کا کہنا تھا چارٹر آف اکانومی سمیت چار پانچ چیزوں پر سب اکٹھے ہو جائیں تو معاشی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی، ملک کی جی ڈی پی 8 فیصد پر تب ہی جائے گی جب زراعت کا حصہ 5 فیصد ہو گا۔

مزید خبریں :