پاکستان
28 فروری ، 2013

دلاور حسین کو سزائے موت، بنگلہ دیشی حکومت کا سیاسی فیصلہ ہے، منور حسن

دلاور حسین کو سزائے موت، بنگلہ دیشی حکومت کا سیاسی فیصلہ ہے، منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ معروف مفسر قرآن مولانا دلاور حسین سعیدی کو سزائے موت سنانا بنگلہ دیشی حکومت کا سنگین جرم اور سراسر سیاسی فیصلہ ہے جو برادر اسلامی ملک کو خانہ جنگی میں جھونک سکتا ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں سید منو رحسن نے ڈھاکا کے خصوصی کرائم ٹریبونل کی طرف سے مولانا دلاور حسین سعیدی کو سزائے موت سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 42 سال پرانے واقعات کو بنیاد بناکر عوامی لیگ حکومت خطے میں انتقام کی آگ بھڑکانا چاہتی ہے، گزشتہ 2 سال کی عدالتی کارروائی میں مولانا دلاور حسین سعیدی پر کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں کیاجاسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ خود ٹریبونل کے سربراہ جسٹس نظام الحق نے اعتراف کیا کہ ان پر سیاسی دباوٴ ہے۔ سید منورحسن نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی اس کھلی پامالی کا فوری نوٹس لیں۔

مزید خبریں :