پاکستان
28 فروری ، 2013

اسکولوں میں بچوں پر تشدد کا رجحان افسوسناک ہے، امیر ہوتی

اسکولوں میں بچوں پر تشدد کا رجحان افسوسناک ہے، امیر ہوتی

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی نے پشاور کے طالب علم پر ٹیچر کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیاہے۔طالب علم پرتشددکی نشاندہی پروگرام چل پڑھامیں کی گئی تھی۔ پشاورمیں گورنمنٹ ہائی اسکول کینٹ نمبر3 کے طالب علم ذہاب خان پرٹیچرکے تشددکی نشان دہی پروگرام چل پڑھامیں کی گئی تھی۔ٹیچرکے تشددکے نتیجہ میں کمسن طالب علم ذہاب خان کی قوت سماعت ختم ہوگئی تھی۔وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور بچے کا سرکاری طور پر علاج کرنے کا حکم دیدیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی جانب سے تشددکابڑھتارجحان افسوسناک ہے اورایسے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی بھی کی جائے گی۔امیرحیدرہوتی نے اسکولوں میں طلبہ پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر پروگرام چل پڑھا کوحوصلہ افزاء اور خوش آئند قدم قراردیا۔

مزید خبریں :