Time 01 جنوری ، 2025
دنیا

والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سرکا اعزاز ملنے پر امی جذباتی ہوگئی تھیں: میئر لندن

والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی، سرکا اعزاز ملنے پر امی جذباتی ہوگئی تھیں: میئر لندن
فوٹو: فائل

حال ہی میں سر کا خطاب پانے والے میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ یہ خطاب ملنے پر خود کو بہت عاجز محسوس کر رہا ہوں، یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے۔

منگل کو برطانیہ کےبادشاہ چارلس نے صادق خان کو لندن کے عوام کی خدمات کے اعتراف میں نائٹ کا انتہائی معتبر اعزاز دیا۔

صادق خان رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے تھے، نائٹ کا اعزاز ملنے سے اب صادق خان کے نام سے پہلے سر بھی لکھا جائے گا۔

 سر کا خطاب ملنے کے بعد جیو نیوز کو پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے  میئر لندن صادق خان نے کہا کہ یہ اعزاز محنت کرنے والی پوری کمیونٹی کا ہے، میرے والدین نے پاکستان سے یہاں آکر محنت کی۔

صادق خان نے کہا کہ میرےوالد کو بس ڈرائیور کی نوکری ملی تھی، والدہ کپڑے سیتی تھیں، اس ملک میں محنت کا صلہ ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرکا اعزاز ملنے پر والدہ بہت جذباتی ہوگئی تھیں،ہم سب والد کویاد کر رہے تھے، بچےمذاق کر رہے ہیں کہ گھرمیں آپ سر نہیں صرف ہمارے والد ہیں، میری کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، یہ ایوارڈ بھی پوری ٹیم کے لیے ہے۔

میئر لندن صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ بادشاہ سے خاصے اچھے تعلقات ہیں، برطانوی وزیراعظم بھی میرے دوست ہیں۔

مزید خبریں :