پاکستان
28 فروری ، 2013

کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے،وفاقی حکومت

کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے،وفاقی حکومت

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے ، صوبوں سے لشکر جھنگوی کے رہنماء ملک اسحاق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لیے تجاویز بھی طلب کر لی گئیں۔ کالعدم تنظیموں سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، وفاق نے صوبوں سے تمام کالعدم تنظیموں اور ان کے راہ نماوٴں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صوبوں کو ہدایت کی کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے ٹھکانوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔ رحمان ملک نے لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ صوبائی حکومتوں سے مشاورت کر کے کالعدم تنظیموں کے خلاف رپورٹ جمع کرائیں۔ رحمان ملک نے بتایا کہ اسلحہ لائسنسوں کا اجراء روکنے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :