28 فروری ، 2013
اسلام آباد … اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے د وران سندھ اور بلوچستان میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ پارا چنار منفی 11 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ کالام منفی 5، قلات، کوئٹہ، دروش اور استور منفی 4 ڈگری، گوپس اور مالم جبہ منفی 2 اور مری میں منفی 1 ڈگری رہا۔ پشاور میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور اسلام آباد میں 9 جبکہ کراچی میں کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔