پاکستان
28 فروری ، 2013

طلبہ پرتشدد کی روک تھام کا قانون 7سال سے نافذ

لاہور…پنجاب میں طلبا اورطالبات پر تشدد کی روک تھام کا قانون 2006ء سے نافذ ہے اسکے باوجود لاہورمیں ہرسال طلبہ پر تشدد کے 10سے 12کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ۔محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کے مطابق تمام اسکولوں میں" مار نہیں، پیار"کا نصب العین رائج ہے، اورنصب العین کی عبارت اسکولوں کے باہرنمایاں درج کی گئی ہے ۔اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بچوں کو پیار سے پڑھائیں۔ ترجمان کے مطابق کسی طالب علم پر تشدد کی رپورٹ پر پیڈا ایکٹ کے تحت اسے معطل کیا جاسکتا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع لاہور میں ہرسال طلبہ پر تشدد کے 10 سے 12 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :