پاکستان
28 فروری ، 2013

ڈپٹی کمشنر نیلم لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق

میر پور…آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر شاہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق33 سال کے ثاقب منیر مظفر آباد میں سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں آئے ہوئے تھے،آج شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈ سے گذرنے کے دوران اْن کی گاڑی پرتودہ گرنے سے وہ موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے تاہم ان کے ڈرائیور اور گن مین معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ راجہ ثاقب منیر آزادد کشمیر کے ضلع میر پور کے رہنے والے تھے اور ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ منجمنٹ گروپ سے تھا اور حال ہی میں انہیں ڈپٹی کمشنر نیلم کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھی۔

مزید خبریں :