28 فروری ، 2013
پشاور… خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ڈی پی اوز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی ہنگو ڈاکٹر میاں محمد سعید کو ڈی پی او صوابی،ڈی پی او کرک سجاد خان کو ڈی پی او ہنگو جبکہ عتیق وزیر کو ڈی پی او کرک تعینات کردیاگیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈی پی او دانشور خان کو مردان سے تبدیل کرکے ہری پور اور ڈی پی او ہر ی پورمحمد علی گنڈاپور کا تبادلہ ایبٹ آباد جبکہ ڈی پی اوایبٹ آباد کریم خان کو سی پی او طلب کرلیاگیا ہے۔ اسی طرح طاہر ایوب کو ڈی پی او مردان تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کیاگیاہے۔