Time 01 جنوری ، 2025
پاکستان

پشاور: احتجاج کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کی شیلنگ، ریڈ زون جانے سے روک دیا

پشاور: احتجاج کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں پر پولیس کی شیلنگ، ریڈ زون جانے سے روک دیا
بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم سے اختیارات لے لیےگئے ہیں، فنڈز بھی نہیں دیے جارہے،فوٹو: پی پی آئی

پشاور  میں پولیس نے احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر شیلنگ کرکے انہیں منتشر کردیا۔

پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

کچھ دیر بعد مظاہرین نے جمع ہوکر دوبارہ ریڈزون جانے کی کوشش کی تو پولیس نے پھر شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا اور  ریڈ زون کے دونوں اطراف کا علاقہ سیل کردیا۔

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم سے اختیارات لے لیےگئے ہیں، فنڈز بھی نہیں دیے جارہے،لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرانی حالت میں بحال کیا جائے۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے ایک بیان میں پشاور میں احتجاج کرنے والے بلدیاتی نمائندوں پر تشددکی مذمت کی ہے۔

امیر العظیم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا بدترین لاٹھی چارج غیر جمہوری رویہ ہے، صوبائی حکومت نے اپنے تحصیل چیئرمینوں کو فنڈجاری کیے ہیں جب کہ اپوزیشن کے روک رکھے ہیں۔

مزید خبریں :