پاکستان
28 فروری ، 2013

ملتان : نمائندہ جنگ کنور عقیل پر منشیات فروشوں کا تشدد

ملتان…ملتان کے نواحی علاقہ سکندر آباد میں جنگ کے نامہ نگار کنور عقیل کو علاقہ کے منشیات فروشوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، کنور عقیل کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح جنگ اخبار ملتان کے صحافی کنور عقیل کے گھر میں پانچ افراد مہران ،لیاقت ، علی ، اکرم اور سجاد داخل ہوئے جنہوں نے پستول کے بٹ مار کر کنور عقیل پر تشدد کیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے مقدمہ درج کر کے مہران اورلیا قت کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :