28 فروری ، 2013
اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ حکومت کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے،حکومت اضافے کو فوری واپس لے ورنہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان میں سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد عوامی حکومت نے الوداعی دنوں میں بھی عوام دشمن پالیسیوں کی روایت برقرار رکھی ہے ،مسلم لیگ ن اس اضافے کو ظالمانہ اور غیر ضروری سمجھتی ہے۔حکومت فوری طور پر یہ اضافہ واپس لے ورنہ عوام راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ حکومت نے آئندہ عام انتخابات میں اپنی شکست سے بوکھلا کر عوام سے بدلہ لینے کی شرمناک کوشش کی ہے۔