پاکستان
28 فروری ، 2013

نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے این ٹی این کی شرط ختم

اسلام آباد… وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے این ٹی این کی شرط ختم کردی اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو نوٹی فیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ این ٹی این کی شرط کی وجہ سے ٹریکٹرز خریدنے والے، سمندر پار پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر خزانہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر این ٹی این کی شرط ختم کردی تاہم ان کا کہنا تھاکہ نئی گاڑی خریدنے کے لیے صر ف قومی شناختی کی فوٹو کاپی ضروری ہوگی۔ آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ این ٹی این کی شرط ختم کرنے سے گاڑیاں بلیک میں فروخت ہوں گی۔ چیئرمین ایسوسی ایشن ایچ ایم شہزاد کے مطابق نئی گاڑیوں کی بکنگ میں کالا دھن داخل ہوگا اور گاڑیوں پر ” اون منی“ بڑھ جائے گی۔ آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبد الوحید نے اس تاثر کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ اب ہر کوئی گاڑی خرید سکے گا اور قومی شناختی کارڈ کا ڈیٹا ایف بی آر بھی استعمال کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :