پاکستان
28 فروری ، 2013

پی آئی اے کی امریکا جانیوالی پروازوں پر نئی پابندی عائد

 پی آئی اے کی امریکا جانیوالی پروازوں پر نئی پابندی عائد

کراچی …قومی ایرلائن پی آئی اے کی امریکا جانے والی پروازیں اب یورپ میں ایک نئے اسٹیشن پر رک کر آگے روانہ ہوں گی۔ یہ نیا اسٹیشن آئرلینڈ کا شہر شینن ہوگا۔ نیویارک کیلئے پی آئی اے کی پروازیں برطانیہ کے شہر لندن اور مانچسٹر میں رک کر آگے روانہ ہوتی ہیں ،ایرلائن ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پی آئی ا ے پر یہ پابندی عائد ہے کہ اس کی پروازیں براہ راست امریکا نہیں آسکتیں ،پاکستانی مسافر بردار طیاروں کیلئے لازمی ہے کہ یورپ کے کسی شہر میں رک کر سیکورٹی چیک کے بعد امریکا آئیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لندن اور مانچسٹر انتہائی مصروف ائیرپورٹس ہیں،جہاں سیکورٹی چیک کی وجہ سے پروازیں چار سے چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آئرلینڈ کے شہر شینن میں سیکورٹی چیک اور کسٹمز براہ راست خود امریکی اہلکار کرتے ہیں۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ مسافروں کا کسٹم بھی یہیں ہوجائے گا۔ پی آئی اے کے مسافر جب امریکا پہنچیں گے تووہ وہاں ڈومیسٹک مسافر کی طرح بغیر چیک اور کسٹم ایرپورٹ سے باہر جاسکیں گے۔ ایرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ایک ٹیم آئندہ چند روز میں معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے شینن روانہ ہوگی۔ اور اپریل تک اس منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :