03 جنوری ، 2025
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام شریک ہوئیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے جن کی تفصیلات اعلامیے کی صورت میں بتائی جائے گی۔
گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، ایکشن پلان کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو نئے سرے سے بحال کرنا ہے۔