پاکستان
01 مارچ ، 2013

لاہور ریجن میں دو روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور ریجن میں دو روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

لاہور…لاہور ریجن میں آج سے دو روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے۔سی این جی گیس کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لاہور ریجن میں شیڈول کے مطابق آج بروز جمعہ صبح 6 بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر گیس ملنا شروع ہو گئی جو اتوار کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گی، گیس کے حصول کے لیے لوگوں نے رات ہی سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیاں لگانا شروع کر دی تھیں تاکہ ان کی باری جلد آ سکے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں پٹرول کو خریدنے کی ان میں سکت نہیں،حکومت کو چاہیے کہ س این جی گیس ملنے کے شیڈول میں مزید کچھ دنوں کا اضافہ کرے تاکہ لوگوں کو کچھ ریلیف مل سکے۔

مزید خبریں :