پاکستان
01 مارچ ، 2013

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کیلئے بند

 کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹوں کیلئے بند

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کر دیئے گئے ،جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشن ہفتہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے،واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قمیتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے،جسے شہریوں نے اپنے اوپر ایک اور بوجھ قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :