پاکستان
01 مارچ ، 2013

وفاقی حکومت نے 10جدید ترین اسکینرز گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 وفاقی حکومت نے 10جدید ترین اسکینرز گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد…ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام ، بارودی اوردھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لئے وفاقی حکومت نے 10جدید ترین اسکینرز گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ جدید اور خود کار آلات سے لیس کمپیوٹرائزڈ گاڑیاں ہوں گی جو 10 ارب روپے کی لاگت سے بیرون ملک سے درآمد کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے دھماکہ خیز اور بارودی مواد کی نشاندہی کے لئے اسکینرز گاڑیاں خریدنے کیلئے سمری مرتب کرلی ہے جو منظوری کے لئے وزیر اعظم کو جلد بھیجی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ 10اسکینرز گاڑیاں خریدے گی۔ان گاڑیوں پر جدید ترین کمپیوٹرائزڈ اسکینرز اور دیگر آلات نصب ہوں گے۔ان گاڑیوں کی مدد سے کار سے لیکر بڑے ٹریلر اور ٹرک کی تلاشی لینا ممکن ہوسکے گا۔یہ گاڑیاں 10ارب روپے سے خریدی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑیاں امریکا یا چین سے درآمد کی جائیں گی۔ان گاڑیوں میں سے دو گاڑیاں وفاقی حکومت اپنے پاس رکھے گی۔جبکہ دو دوگاڑیاں پنجاب اور سندھ ،ایک گاڑی خیبرپختونخوا،ایک گاڑی بلوچستان ،ایک گاڑی آزاد کشمیر اور ایک گاڑی گلگت بلتستان حکومت کو فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد یہ گاڑیاں آئندہ ایک سے دو ماہ میں بیرون ملک سے درآمد کرلی جائیں گی۔جن ممالک سے یہ گاڑیاں درآمد کی جائیں گی ان ممالک سے متعلقہ عملے کو ٹریننگ بھی دلائی جائے گی۔

مزید خبریں :