01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ تاہم بند راستے اب تک نہیں کھولے جاسکے ہیں ۔گلگت بلتستان میں کئی روز کی بارش اور برفباری کے بعد موسم صاف ہے۔استور اور غذر کے بالائی علاقوں میں راستوں کی بندش سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویڑن کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔گلیات اور نتھیا گلی میں برفباری کے بعد راستوں کی بندش سے اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔مری اور آزادکشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔شمالی بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بجلی اور گیس کی بندش کے باعث جلانے کی لکڑی کی طلب بڑھ گئی ہے۔