01 مارچ ، 2013
دبئی…سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کی دبئی کی عدالت میں پیشی کے بعد پاکستان حوالگی کا معاملہ تاخیرکا شکارہوگیا۔ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کو گزشتہ روز ابوظہبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں 9 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ توقیر صادق کی پاکستان حوالگی کے لیے ایف آئی اے کے دو افسران دبئی میں موجود ہیں، جبکہ توقیرصادق کی ابوظہبی کی عدالت میں پیشی کے باعث ان کی پاکستان حوالگی کا معاملہ بھی تاخیرکا شکار ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی معاملہ حل ہونے کے بعد توقیرصادق کو پاکستان سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں پاکستان لایا جائے گا۔