01 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک اورکیس سامنے آیاہے۔جس کے بعد رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعدادچارہوگئی ہے۔ چیف سیکرٹری پولیومانٹیرنگ سیل کے ذرائع کے مطابق ضلع مردان کے گاوٴں سالارکلے میں اڑھائی سالہ بچے حذیفہ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔جس کے بعدسال 2013ء میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد چارہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں رواں سال کایہ تیسراپولیوکیس ہے۔ذرائع کے مطابق حذیفہ کے والدین نے اسے پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکیاتھا۔موجودہ حکومت کا پانچ سالہ دور اب ختم ہونے کو ہے اس حکومت نے پانچ سال کے عرصے میں عوام کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کیا اقدامات کئے اس بارے میں دیکھتے ہیں ۔