Time 10 جنوری ، 2025
پاکستان

’عوام پاکستان‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ، شاہد خاقان کنوینر، مفتاح سیکرٹری ہونگے

’عوام پاکستان‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ، شاہد خاقان کنوینر، مفتاح سیکرٹری ہونگے
گزشتہ سال جولائی میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ سال جون میں منعقد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔

نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’بدلیں گے نظام‘ رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔

مزید خبریں :